قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت جہاں مظلوم فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے وہیں اب فلسطینیوں کو جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات پہنچانے کی کارروائی بھی کر رہی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف جہاں سعودی عرب کی اسرائیل اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ ساز باز کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسرائیل نے تازہ کارروائی میں غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلیں نذرآتش کردیں۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل سلمان الفارسی کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی کالونی کے آباد کاروں نے بورین قصبے کی عنوۃ کے مقام پر موجود زرعی اراضی ، زیتون کے باغات اور پھل دار باغات میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں باغات اور فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے