‫‫کیٹیگری‬ :
27 June 2018 - 20:17
News ID: 436411
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
مرجع تقلید وقت حضرت ‌آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عمامہ، عبا و قبا تبلیغ دین اسلام کا لباس ہے کہا: علماء دین اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں اور اس راستہ میں موجود روکاوٹیں اور مشکلات کے تحت تاثیر قرار نہ پائیں ، طلاب اپنی تبلیغی ذمہ داریوں سے شانہ خالی نہ کریں ۔
آیت الله علوی ‌گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج ظھر کے وقت صوبہ آزربائجان کے طلاب و افاضل سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین اسلام میں جن اہم مسائل کی تاکید کی گئی ہے وہ تقوائے الھی ہے کہا: خداوند متعال نے متعدد اور مختلف ایات میں مومنین کو اس بات کی نصیحت کی ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے معروف استاد نے مزید کہا: قران میں ذکر ہونے والی ہر چیز اس کی اہمیت کی نشانگر ہے کہا: قران کریم نے تقوائے الھی کی بہت زیادہ تاکید کی ہے خصوصا اہم علم کے نزدیک اس کی بہت زیادہ تاکید ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: علم حاصل کرنے والے اگر تقوائے الھی اپنے علم کی بنیاد پر رکھیں تو انہیں بے حساب کامیابیاں اور برکتیں نصیب ہوں ، قران کریم کے ارشاد کے مطابق لغزشیں ان سے دور ہوجائیں گی اور بہشت ان کی منزل ہوگی ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے واضح طور سے کہا: پروردگار عالم نے اس قدر اہل علم کے لئے تقوائے الھی کی تاکید کی ہے طلاب علوم دین کے لئے خود کو تقواے الھی سے مزین کرنا ضروری ہے ، طلاب کی گفتار و کردار تقوائے الھی کی بنیاد استوار ہونا چاہئے ۔

انہوں ںے امیرالمؤمنین علی (ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر چہ ائمہ طاهرین(ع) کے کلام میں تقوا کے لئے مختلف تعبیریں کی گئی ہیں مگر حضرت علی(ع) نے اپنی گفتگو میں تقوا کو چار ستون قرار دیا ہے کہ جسے شیعہ و اہل سنت دونوں ہی نے نقل کیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬