رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الاعلام الحربی کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے صوبہ درعا کے اطراف میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 16 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ادھراللجاہ کے علاقے میں شامی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم دس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس علاقے میں روسی فضائیہ کے تعاون سے شامی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔
روسی وزارت دفاع سےوابستہ فائربندی کے نگراں مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے روسی فضائیہ کی مدد سے ستّر تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک اور جبہت النصرہ کی چودہ فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے درعا اور قنیطرہ میں کارروائیوں سے قبل مسلح گروہوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر انھوں نے امن کا راستہ اختیار نہیں کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے تو ان کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰