26 June 2018 - 18:04
News ID: 436399
فونت
امریکی صدر ٹرمپ کی غلط اور انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف عالمی سطح پر امریکہ کے مخالفین کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ اور چین نے امریکہ کے خلاف تجارتی جنگ مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیجنگ میں ہونے والے China-EU Economic and Trade Dialogue کے دوران یورپی یونین حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد عالمی تجارت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کے سد باب کے لیے ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی صدر میکرون نے ہونے والی ملاقات میں تجارتی روابط کو نئی بلندیوں پر لے جانے سے اتفاق کیاہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے اربوں ڈالر مالیت کی یورپی اور چینی درآمدات پر اضافی ٹیکسز عائد کر دیے ہیں۔ جس پر چین اور یورپ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬