26 June 2018 - 17:55
News ID: 436397
فونت
راغب حسین نعیمی :
جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوں پر اخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔
راغب نعیمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ اور مدرسین کے سالانہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اساتذہ طلباء کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوں پر اخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس میں آنیوالے دینی طلبہ ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، ان کی معیاری تعلیم وتربیت ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے، امسال امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ میں 3 لاکھ  کے قریب وظائف دیئے جائیں گے۔

ایک روزہ اساتذہ کرام کی خصوصی تربیتی ورکشاپ آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی جس میں تدریس کے حوالے سے ماہرین خصوصی لیکچردیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬