‫‫کیٹیگری‬ :
07 July 2018 - 13:50
News ID: 436518
فونت
ماسکو مرکزی مسجد کے اسلامی میوزیم میں نایاب قرآن موجود ہے جنکے صفحات پر چاندی کی کندہ کاری کی گئی ہے ۔
چاندی سے خطاطی شدہ قرآن

رسا ںیوز ایجنسی کی العین ڈاٹ کام سے رپورٹ کے مطابق، ماسکو کی جامع مسجد کا افتتاح سال ۲۰۱۵ کو ہوا تھا جسمیں ولادی میرپیوٹن کے علاوہ مختلف ممالک کے حکمران موجود تھے ۔

چند منزلہ مسجد میں نماز باجماعت کے علاوہ حسن قرآت اور حفظ کی خصوصی کلاسز منعقد ہوتی ہیں جہاں طلبا اور طالبات بھرپور انداز میں شریک ہوتی ہیں۔

مسجد کے ایک فلور کو میوزیم کا درجہ دیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں نادر اور تاریخی قرآنی نسخے موجود ہیں۔

میوزیم میں غلاف کعبہ کے علاوہ ایک نایاب قرآن بھی موجود ہیں جنکے بعض صفحات چاندی سے کشیدہ کاری شدہ ہیں۔

ورلڈ کپ شائقین کا دورہ مسجد

ماسکو میں ورلڈ کپ ۲۰۱۸ کے بہت سے شایقین ان دنوں مقابلوں کے علاوہ اس مسجد کا بھی دورہ اور میوزیم سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

جامع مسجد ماسکو کو قدیم وجدید دور کے فن معماری کا حسین شاہکار قرار دیا جاسکتا ہے

مسجد میں نماز عید کے اجتماعات بھی منعقد ہوتے ہیں جہاں عربی،تاتاری اور روسی زبانوں میں خطبے دیے جاتے ہیں اور دس ہزار کی گنجائش والی مسجد میں عید کی نماز میں لاکھوں لوگ شریک ہوتے ہیں اور اس دوران مسجد کے اطراف بھی نمازیوں سے کچھا کچ بھر جاتے ہیں۔/ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬