07 July 2018 - 14:06
News ID: 436521
فونت
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے ۱ فلسطینی کو شہید اور ۱۴۰ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
فلسطین

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 22 سالہ فلسطینی محمد جمال علیان ابوحلیمه غزہ میں شہید جبکہ 140 فلسطینی غزہ کی پٹی میں زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گذشتہ 15 ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 137 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پندرہ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے تین سو تیس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬