حیدر العبادی:
عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق میں وہابی دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ نیوز سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کرکوک کے اطراف میں داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کے خلاف عراقی فورسز کی کارروائی کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام اپنے شہداء کا تکفیری دہشت گردوں سے ضرور انتقام لیں گے۔
حیدرالعبادی نے کہا کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی موجودگی ابھی بھی عراق کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے