محمود واعظی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے آفس کے انچارج نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایرانی ٹیم کو ۸ بار درخواست دی تھی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے آفس کے انچارج اور مشیر محمود واعظی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے ایرانی ٹیم کو 8 بار درخواست دی تھی ۔
محمود واعظی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ایرانی صدر اور کابینہ کے اجلاس کو بہت ہی اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔
واعظی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کی اقتصادی ٹیم کو تبدیل کرنے کا مسئلہ بھی زیر غور ہے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی صدر کے دورہ نیویارک کے دوران آٹھ بار ملاقات کے لئے ایرانی صدر کی ٹیم کو درخواست دی تھی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے