رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقد تقریب میں اس بیان کے ساتھ کہ اس سال عشرہ کرامت کا شعار و نعرہ خدمت کریمانہ اہل بیت علیہم السلام کے حضور ہے، کہا : خدمت کریمانہ کا جلوہ یہی ہے کہ آج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادمین حضرت کے مہمانوں اور زائروں کی خدمت اچھی طرح انجام دیں کہ جس کی خصوصیت کرامت کا پایا جانا ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ بزرگواری کا مطلب یہ ہے کہ انسان روخ بزرگ رکھتا ہو کہا : انسانی ڈھانچہ میں روح بلند پائی جاتی ہے کہ جس کے ذریعہ انسان اپنے خدا سے رابطہ برقرار کرتا ہے اور پھر خداکے علاوہ کچھ نہیں دیکھتا اور خداکے علاوہ کچھ نہیں سوچتا۔
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے بیان کیا : حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کا فلسفہ بزرگوار انسانوں کی تربیت کرنا تھا نہ یہ کہ لوگ اپنے اندرونی نفس وشیطان کے اسیر ہوجائیں اور نہ بیرونی شیاطین و عالمی سامراج کے ہاتھوں اسیر ہوں بلکہ روحانی کرامت کے مالک انسان بن جائیں۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے اپنی تقریر میں خدمت کریمانہ کے متعدد پہلو بیان کیےاور کہا : الہی و پاکیزہ کام انجام دینا ، بامقصد اقدامات، بااخلاق سیرت، بہترین کیفیت کے ساتھ خدمات، ضرورتوں کو پہچانتے ہوئے ، مسلسل جد وجہد اور بغیر کسی احسان و توقعات کے خدمت کرنا کریمانہ خدمت کہلاتی ہے۔
آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے وضاحت کی : بامقصد خدمت یعنی مخدومین، زائرین اور لوگوں کی مشکل کشائی اور خدا کے لیے کام انجام دینے کا نام ہے کہ جو ایک خادم کی بلندی کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا : اس عظیم مقام کو محفوظ رکھنے کی راہ یہ ہے کہ یہاں پر ہم سے کوئی اچھا کام ترک نہ ہو اور کوئي برا کام انجام نہ پائے کہ ان مطالب پرعمل تمام خادمین کے لیے ایک حساس موضوع ہے۔
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے اس بیان کے ساتھ کہ خدمت کریمانہ سیرت آئمہ اطہار علیہم السلام ہے، کہا : حرم مطہر رضوی ایک عظیم درسگاہ ہے کہ جس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام معلم ہیں اور اسی لیے یہاں کی فضا اور ماحول معنویت کو حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ آمادہ اور آرام و سکون رہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/