شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کا دسواں دور روس کے ساحلی شہر سوچی میں شروع ہوگیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوچی میں آستانہ مذاکرات کے دسویں دور کی سرپرستی بھی ایران، روس اور ترکی کررہے ہیں- مذکورہ تینوں ممالک شام میں امن اور جنگ بندی کے ضامن ممالک کے طور پر شامی دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کررہے ہیں۔
سوچی مذاکرات کے ایجنڈے کے مطابق پہلے دن ماہرین کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔
سوچی اجلاس کا جنرل سیشن منگل کے روز ہوگا جس میں ایران، روس اور ترکی کے وفود حصہ لیں گے۔سفارتی امور میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی حسین جابری انصاری سوچی مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔ جس کے دوران شام کی تازہ ترین صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ شام کے بارے میں ہونے والے امن مذاکرات میں شریک نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے