30 July 2018 - 18:39
News ID: 436730
فونت
سعودی حکام نے تبوک ریجن کا سولہ ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ اسرائیل کے کیمیائی ہتھیاروں کے انبار اور مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے مختص کردیا ہے۔
محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی  العالم ٹیلی ویژن سے رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے تبوک کے علاقے کو نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ اسرائیل سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق اس علاقے کے قریب ہی پانچ سو ارب ڈالر مالیت کا نیوم سٹی بھی قائم کیا جائے گا۔کہا جارہا ہے کہ سعودی حکام نے تبوک کے نوگو ایرایا میں قائم شرما، مویلح اور ضبا نامی رہائشی علاقوں کو بھی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے مختص کیے جانے والے سعودی علاقے کی سرحدیں تیران اور صنافیر نامی غیر آباد جزیروں سے ملتی ہیں جنہیں مصری حکومت پہلے ہی سعودی عرب کے حوالے کرچکی ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬