رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ کسی بھی وقت پیشگی شرط کے بغیر ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیشگي شرط کے بغیر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ جب وہ چاہیں میں ان سے ملاقات کے لئے آمادہ ہوں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اٹلی کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ آمادہ ہوں تو میں پیشگي شرط کے بغیر گفتگو کے لئے آمادہ ہوں۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل امریکی دھمکیوں کا ایران نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران امریکہ کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے اگر ایران کے تیل کی فروخت میں کسی نے خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پھر خطے سے کسی کا تیل بھی فروخت نہیں ہوسکے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/