‫‫کیٹیگری‬ :
01 August 2018 - 14:43
News ID: 436755
فونت
ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیاہے۔
پردہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیاہے۔

ڈنمارک میں آج سے مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انھیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔

پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراؤن یعنی 120پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراؤن تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا بل مئی میں پاس کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہورہا ہے۔

ادھر ڈینش دارالحکومت میں آج مسلمان خواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں غیرمسلم خواتین بھی نقاب پہن کر مظاہرہ کریں گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬