‫‫کیٹیگری‬ :
19 August 2018 - 19:51
News ID: 436917
فونت
مختلف ممالک میں فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کا غم منایا جا رہا ہے ۔
امام محمد باقر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سات ذی الحجہ مسلمانوں کے پانچویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کا یوم شہادت ہے اسی مناسبت سےکئی ممالک  سمیت پورے ایران میں سوگ منایا جا رہا ہے ۔

فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے علماء و ذاکراین خطاب کر رہے ہیں –

اس مناسبت سے اہم پروگرام مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم  میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد انیس سال دس مہینے تک مسلمانوں کی امامت و رہبری کا فریضہ انجام دیا ۔

آپ نے پوری عمر اسلام کی تبلیغ و ترویج میں گذاری اور عظیم شاگردوں کی تربیت کی ۔

فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام مسلمانوں کے وہ عظیم پیشواء و رہنما ہیں جنہوں نے تشنگانِ حق و معرفت کو ہمیشہ توحید و انسانیت کا درس دیا اور علم و دانش کے وہ سر چشمے جاری کئے کہ آپ کا لقب ہی باقر العلوم یعنی " علم کا سینہ شگاف کرنے والا " پڑ گیا۔

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام ایک سو چودہ ہجری قمری میں ستاون سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک کے ذریعے زہردیئے جانے کے باعث شہید ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬