‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2018 - 12:20
News ID: 436971
فونت
آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا: آسمان امامت و ولایت کے دسویں درخشندہ ستارے حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے حرم رضوی میں خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
 امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب حجت الاسلام سید جلال حسینی نے بتایا: شیعوں کے دسویں امام (ع) کی ولادت کی مناسبت سے ؛ ایسے زائرین و مجاورین  کے لئے جو حرم رضوی میں مبارک باد پیش کرنے کے لئے حاضر ہوں گے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میلاد امام ہادی علیہ السلام کے جشنوں میں حجج الاسلام والمسلمین طباطبائی،حائری زادہ اور فرحزاد خصوصی خطاب فرمائیں گے،گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: دسویں امام معصوم علیہ السلام کی شخصیت اور سیرت، کلام امام ہادی علیہ السلام میں انسان کامل کی خصوصیات اورحضرت امام ہادی علیہ السلام کی زندگی اور سیرت ایسی موضوعات ہیں جن کے بارے میں ولادت باسعادت کے ان بابرکت دنوں میں گفتگو کی جائے گی۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: اہلبیت علیہم السلام کے ذاکر اور منقبت خواں ؛ قصیدے اور منقبتیں پڑھیں گے ، قرائت زیارت جامعہ کبیرہ، جشن کی مناسبت سے خصوصی خطاب، شرعی احکام کی کلاس،دعاؤں کی قرائت اور نماز جماعت کی ادائیگی من جملہ پروگرامز ہیں جنہیں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا: دسویں امام معصوم کی شب ولادت با سعادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام عصر ۶ بجے سے رات ۹ بجے تک صحن جامع رضوی میں منعقد کئے جائیں گے اور اس کے علاوہ روز میلاد بھی ساڑھے دس بجے رواق امام خمینیؒ میں خصوصی جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

حسینی نے بتایا: صحن جامع رضوی کے پروگرام کے علاوہ حرم رضوی کے دوسرے اماکن متبرکہ میں بھی خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے جیسے معرفتی نشستیں، آداب زیارت کے مراکز،دین زندگی کی شادابی وغیرہ ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬