‫‫کیٹیگری‬ :
26 August 2018 - 23:40
News ID: 436977
فونت
حزب اللہ لبنان کے مرکزی کونسل کے رکن :
حزب اللہ لبنان کے مرکزی کونسل کے رکن نے اس ملک کے صدر جمہوری کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ بیان کیا : امریکا ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب لبنان میں نئی حکومت بننے میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ۔
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے حسینہ «معرکة الجنوبیه» میں منعقدہ ایک تقریب میں شام اور لبنان کے درمیان تعلقات کے بقا کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : ان دو ملکوں کے درمیان کے رابطے کبھی بھی لبنان میں حکومت بنانے میں مانع نہیں رہا ہے اور بعض لوگوں نے اس طرح کے مسائل کو بنیاد بنا کر اپنی شکست کا اعتراف اور جو لوگ اس راہ میں موانع پیدا کر رہے ہیں ان کی اصلیت بتانے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : حزب اللہ لبنان اس ملک کے صدر جمہور میشل عون کی قومی متحدہ حکومت بنانے اور رکاوٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی حمایت کرتا ہے کیوں کے اس ملک کی عوام کے حق میں بہتری اسی میں ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے مرکزی کونسل کے صدر نے وضاحت کی : حکومت تشکیل دینے کے لئے حزب اللہ لبنان اور امل تحریک کا موقف مشخص ہے اور ہمیشہ راستہ ہموار کرنے کی کوشش میں ہیں اور اسی طرح جیسا کہ سیاست اور مقاومت میں ایک ساتھ تھے ترقیاتی میدان میں بھی ایک ساتھ رہے نگے ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : صیہونی غاصب حکومت ، امریکا اور سعودی عرب کی حکومت ہر وہ عمل جس سے لبنان اور مقاومت محاذ کو مضبوطی حاصل ہوتی ہے اس کی شدت کے ساتھ مخالفت کرتا ہے اس وجہ سے ابھی تک حکومت کی بنانے کا عمل سخت سازش کا شکار ہے ۔

حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے تاکید کی ہے کہ حکومت تشکیل نہ پانا لوگوں کے مفاد میں نہیں ہے اور سیاسی و سماجی و مالی ثبات کے لئے خطرہ ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬