‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2018 - 19:39
News ID: 437116
فونت
شفا پانے پر حرم امام علی رضا(ع) میں نقارہ بجایا گیا
حرم رضوی کی میڈیکل ٹیم کے توسط سے دو زائرین کے شفا پانے کی تائید کے بعد حرم امام علی رضا علیہ السلام کا نقارہ خانہ آج ان دو زائرین کے شفا پانے کی مناسبت سے جن کا تعلق شہر کرج اور بوشہر سے تھا بجایا گیا۔
 امام علی رضا(ع)

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم مطہر رضوی کی میڈیکل ٹیم کے رکن جناب حجت الاسلام عباس فرازی نیا نے بتایا: ان دو شفا پانے والے زائرین میں سے ایک معذور خاتون کا تعلق بوشہر سے ہے جنہیں گذشتہ سال حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں مولا کی خصوصی عنایت اور لطف و کرم کی وجہ سے شفا ملی، جن کی ایک سال تک میڈیکل کے لحاظ سے مکمل جانچ پڑتال کی گئی ، حرم رضوی کی میڈیکل ٹیم نے تمام تحقیقات انجام دینے کے بعد شفا پانے کی تائید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ایک نوجوان جو سرطان خون میں مبتلا تھا حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خاص عنایات کی وجہ سے شفا پا چکا تھا ، تاکید کرتے ہوئے کہا: اس نوجوان کے بارے میں بھی حرم رضوی کی میڈیکل ٹیم نے تمام میڈیکل ڈاکومنٹس دیکھنے اور تحقیقات انجام دینے کے بعد اس کے شفا پانے کی تائید کردی۔

حجت الاسلام فرازی نیا نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: گذشتہ کئی سالوں سے یہ رسم چلی آ رہی ہے کہ جب بھی کوئی زائر حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام سے شفا حاصل کرتا ہے ؛ اس خوشی میں حرم مطہر رضوی کا نقارہ خانہ بجایا جاتا ہے۔  /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬