‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2018 - 19:43
News ID: 437117
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے استقبال محرم الحرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے عزاداری پر قدغن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی : آئین پاکستان کے تحت ہر مسلک مذہب اور مکتب کو انکے عبادات اور رسومات کی انجام دہی کی مکمل آزادی ہے،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں آئین کی عملداری کو یقینی بنائیں مٹھی بھر شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بننے کے بجائے پاکستان سے اس منفی سوچ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنرل ضیاء کے بوئے فصل کاٹ رہے ہیں غیروں کی جنگ میں پاکستان کو جھونک کر یہاں شدت پسندوں کے جتھے بنائے گئے آج یہی گروہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن کر ریاست کے مقابل کھڑا ہے ہم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیانات اور ان کے پالیسوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے اغیار کے جنگوں سے ملک کو دور رکھنے کا یوم شہداء پر عوام سے وعدہ کیا یہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے۔

 انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت صوبے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محرم الحرام میں عزاداران کو بغیر کسی رکاوٹ کے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے،ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات معمول پر لانے میں حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا آئی جی کے پی کے کے سپریم کورٹ میں بیان کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ میں پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں،صوبے میں ایم ایم اے کے دور میں شدت پسندوں کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت سکیورٹی اداروں میں بھرتی کیا گیا۔

ایک مکمل آزاد کمیشن بنا کر اس کی تحقیقات کرکے ان کالی بھیڑوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر اس سازش کو بے نقاب کیا جائے،ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں بے گناہ افراد لاپتہ ہیں،اور ان افراد کے بارے میں تحقیقات کر کے ان کے لواحقین کو اطلاع دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ واحد حکومت ہے جن کے تمام اداروں کیساتھ مکمل ہم آہنگی ہیں یہ ایک خوش آئند بات ہے،اداروں میں ہم آہنگی سے ہی ملک کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں ڈیم بناؤ مہم کی کمپین کو چلائیں گے اور انشاالله ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں شہریوں اور دیگر اضلاع سے آئے معززین علامہ جواد ہادی،علامہ سید سبطین حسینی ، علامہ خورشید جوادی اور دیگر نے خطاب اور شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬