‫‫کیٹیگری‬ :
13 September 2018 - 14:22
News ID: 437132
فونت
شیعہ سنی کاڈینیشن کمیٹی :
شیعہ سنی کاڈینیشن کمیٹی نے کہا کہ اس مہینے کے دوران ہر قیمت پر امن و اتحاد قایم رکھا جائے گا ۔
شیعہ سنی کاڈینیشن کمیٹی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں نکالے جانے والے ماتمی جلسوں اور جلسوسوں کے دوران امن و اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے دوران ہر قیمت پر امن و اتحاد قایم رکھا جائے گا اور ایسے عناصر کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنایا جائے گا جو اس مہینے کسی نہ کسی طرح فساد بپا کرنا چاہتے ہیں۔

ادھر ضلع انتظامیہ نے بھی شعیہ آبادی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ ماتمی جلسے جلوسوں کو ہر صورت میں برآمد ہونے کی اجازت دی جائے گی اور کسی کو بھی ان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا اتحاد مثالی ہے کیونکہ لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ہر صورت میں شیعہ سنی اتحاد کو برقرار رکھنا ہے اور ان کو یہ بتانے کی قطعی ضرورت نہیں کہ وہ محرم الحرام کے دوران آپسی اختلاف کو بالائے طاق رکھ کر امن و اتحاد برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں دیکھا گیا ہے کہ بعض مٹھی بھر لوگ جن کی تعداد بہت کم ہوتی ہے کسی نہ کسی بہانے ان ایام میں لڑائی جھگڑے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جس طرح گذشتہ برسوں میں ان کو ناکام بنایا گیا اس برس بھی کشمیری عوام نے ہر قیمت پر امن و اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ جب اختلافات کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے تو پھر کیونکہ خواہ مخواہ بدامنی پیدا کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے کبھی بھی امن و اتحاد کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا محرم الحرام میں شعیہ آبادی والے علاقوں میں عزاداروں کے لئے ہر طرح کے معقول انتظامات کئے جانے چاہئیں تاکہ ماتمی جلسے جلوسوں کے دوران لوگوں کو بھرپور آسائشیں فراہم ہوسکیں۔

شیعہ سنی کاڈینیشن کمیٹی نے کہا کہ کشمیری عوام امن و اتحاد اور آپسی بھائی چارے کے حامی ہیں اور سب لوگ بلالحاظ مسلک چاہتے ہیں کہ اس مہینے جہاں عزاداروں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں وہیں پر ایسے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے جو فساد بھڑکانے کی کوششوں کے مرتکب ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬