‫‫کیٹیگری‬ :
16 September 2018 - 16:59
News ID: 437159
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
سنی تحریک پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو تا قیامت بلند کر دیا ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ حق و صداقت کے علمبردار، صبر و استقامت پیکر تھے، سانحہ کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا، جس میں حق کامیاب اور باطل ہمیشہ کیلئے مٹ گیا۔

انہوں نے وضاحت کی : دین اسلام کی بقاء و سلامتی کیلئے سیدنا امام حسینؑ نے لازوال قربانیاں دیکر دنیا کو پیغام دیا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ کے دین کا تحفظ کرنا اور دین کی سلامتی کیلئے جان، مال و اولاد سب کچھ قربان کرنا ہی حسینیت ہے، امام حسینؑ کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور انسانیت کے دشمنوں، ظالموں اور جابروں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک بچانے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، اور اس کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہو کر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو تا قیامت بلند کر دیا اور رہتی دنیا تک مثال قائم کر دی کہ ظالم، جابر و فاسق کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے، چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ گھر، بار و اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے، معاشی آزادی، سکھ و چین اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہم سب کو آواز حق بلند کرکے میدان عمل میں آکر جدوجہد کرنا ہوگی، یہ یاد رکھا چاہیئے کہ جو اقوام ظلم و جبر، انتہاپسندی و دہشتگردی کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں، تو ان کا بھی شمار یزیدی لشکر میں ہی ہوتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬