‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2018 - 19:35
News ID: 437184
فونت
سیدہ زہرا نقوی :
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ۔
سیدہ زہرا نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن، محبت، صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ شہادت سیدنا امام حسینؑ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے ،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا ،سیدنا امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ گئے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں ،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکرواضح پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن محبت بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو نا صرف محرم الحرام میں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے ،انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬