‫‫کیٹیگری‬ :
20 September 2018 - 12:33
News ID: 437190
فونت
عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پر غلبے، انصاف کے ذریعے استبداد پر فتح اور ایثار و فداکاری کے ذریعے ظلم پر کامیابی کا ابدی ثبوت ہے۔
عاشورا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عاشورا وہ دن ہے جب حضرت امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں حق و باطل، علم و جہل، رضائے الٰہی اور خواہشات نفسانی کے درمیان حد فاصل قائم کرنے والی وہ عظیم و بے مثال قربانی پیش کی کہ محرم الحرام کی نسبت ہی امام عالی مقام سے ہوگئی۔ حضرت امام حسین (ع) کی ذات اقدس اور ان کا مقصد شہادت اتنا بلند ہے کہ ضروری نہیں ہر ذہن ان فضائل، مراتب اور راہ خدا میں اس بے مثال قربانی کا احاطہ کرسکے، جو خاندان نبوت نے میدان کربلا میں پیش کی۔

یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین (ع) کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

آج ہی کے دن دس محرم سنہ اکسٹھ ہجری قمری کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو کربلا کے میدان میں ان کے اصحاب و انصار کے ساتھ تین دن کا بھوکہ اور پیاسہ شہید کر دیا گیا تھا۔

جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظيم قربانی، مظلومیت اور تشنہ دھانی کی غمناک اور المناک واقعہ کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔ جلوس عزا اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔

تہران ، قم ، مشہد، شیراز، اصفہان، تبریز، ہمدان اور دیگر شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں عظیم اجتماعات منعقد ہوئے ہیں اور عزادار سینہ زنی کرتے ہوئے ،امام رضا کے حرم، حضرت معصومہ کے حرم ، حضرت شاہ عبدالعظیم کے حرم ، حضرت شاہچراغ کے حرم اور دیگر مقدس مقامات کی طرف رواں دواں ہیں اور سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔

ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے بھی شاہ عبدالعظیم میں جلوس عزا اور مجلس عزا میں شرکت کی۔

اس وقت کربلائےمعلی، عراق اور دنیا بھرسے آئے ہوئے سوگواروں سے مملو ہے اور کئی لاکھ  سوگوار اور عزادار اس وقت کربلا ئے معلی میں امام مظلوم کربلا اور ان کے اصحاب و انصار کی مظلومیت پر آنسو بہا رہے ہیں اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کرکے امام عالیمقام کے پیاسے بچوں کی یاد اور اہل حرم کے مصائب پراشک غم بہارہے ہیں ۔

اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ شام۔ بحرین، کویت، سعودی عرب، لبنان ، ترکی، افغانستان  نیز یورپ اور امیرکہ میں بھی سید الشہداء کی عظيم قربانی کی یاد میں یوم عاشور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان میں آج محرم نہ محرم ہے اور کل یوم عاشور منایا جائے گا۔ پاکستان بھر میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھی نویں محرم کی مناسبت سے یوم عباس (ع) منایا جارہا ہے۔

کشمیر میں گذشتہ روز جلوس عزا کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے پلیس کے ساتھ جھڑپ کی بھی خبر ہے اور ہندوستان و پاکستان میں سخت سیکورٹی انتظام کے ساتھ جلوس اپنے روایتی انداز میں نکل منعقد ہے ۔/۹۸۹/ف۹۵۶/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬