‫‫کیٹیگری‬ :
20 September 2018 - 12:51
News ID: 437192
فونت
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ شب عاشورا حضرت امام حسین علیہ السلام میں سوگوار و ماتم دار ہے۔
روضہ امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی شب شہادت ، شب عاشورا  ہزاروں زائرین و مجاورین حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر غم مناسکیں اور عزاداری کرسکیں۔

ابھی کچھ گھنٹے پہلے شب عاشورا کے  سورج غروب ہونے پر تمام وہ روڈ کہ جو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ پر آکر ختم ہوتے ہیں زائرین و مجاورین کی سنیہ زن و ماتم دار انجمنوں سے بھرے ہوئے تھے اور تمام زائرین و مجاورین متحد و متفق ہوکر خراماں خراماں بارگاہ رضوی کی جانب قدم بڑھا رہے تھے ۔

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ اس شب میں سیکڑوں عزاداروں اور انجمنوں کا میزبان رہے گا کہ جو دستہ دستہ کی صورت میں ماتم داری و سینہ زنی کرتے ہوئے حرم مطہر رضوی میں وارد ہوں گے تاکہ اس روضہ منورہ کے تمام صحنوں  اور ہالوں میں پہنچ کر حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ اصحاب باوفا کی شہادت کا پرسہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی خدمت میں پیش کرسکیں اور عزاداری برپا کرسکیں۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ اسلامی تبلیغات کی جانب سے بھی شب عاشورا کی مناسبت سے متعدد پروگرا م رکھے گئے تھے جیسے مجالس، زیارت عاشورا کی قرائت، نماز جماعت کا برپا کرنا، تقاریر، قرآن خوانی،مصائب و نوحہ خوانی وغیرہ کہ جو تمام پروگرا م اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق بحسن و خوبی انجام پائے ۔

حرم مطہررضوی میں شب عاشورا کا مرکزی پروگرام حضرت اما م خمینی (رہ) کے ہال میں منعقد ہوا  کہ جس میں سنتی طور پر خطبہ خوانی شب عاشورا انجام پائي کہ جہاں زائرین و مجاورین اور خادمین کی ایک عظیم تعداد موجود تھی۔

قابل ذکر ہے  کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر انجمنوں کی آمد سینہ زنی و ماتم داری کا  روز عاشورا اور شب غریباں تک حرم مطہررضوی میں  سلسلہ جاری و ساری رہے گا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬