
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے چابہار بندرگاہ میں ایران اور بہارت کی اچھی تجارتی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو تنہا کرنے کی سازش ناکام ہو گئی۔
یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اپنی بھارتی ہم منصب' سشماسوراج ' کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 73 ویں اجلاس کے سب شرکا نے ایران جوہری معاہدے کے بچانے پر اتفاق کیا لہذا امریکہ کی موجودہ پالیسی دن بہ دن امریکہ کو دنیا میں مزید تنہا کرے گی۔
انہوں نے چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں ایران اور بہارت کے درمیان باہمی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہارتی مصنوعات اس بندرگاہ کے ذریعے افغانستان میں برآمد کی جا رہی ہیں۔
ظریف نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ بھارت اس بندرگاہ میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/