رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے اہم سیاسی شخصیات سے ہونے والی ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ ایک بہت بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی ہے جس سے امریکہ راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بہر حال بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ ایرانی قوم کی بڑی کامیابی ہے کہ جس نے ایک عالمی ادارے میں امریکہ کو محکوم کیا۔
ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ایران سے کینہ اور بغض رکھنے والا گروہ مسند اقتدار پر براجمان ہوا اور وہ دباو ڈال کر اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے اس وہم و گمان میں ہے کہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دےگا۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت نے بدھ کے روز امریکہ کے ساتھ 1955 کے معاہدے سے متعلق ایران کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے اپنا عارضی فیصلہ سنایا اور حتمی فیصلہ آنے تک امریکہ کو پابندیوں کو معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/