06 October 2018 - 12:44
News ID: 437321
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے سے نکل کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے عالمی معاہدوں سے خارج ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں قابل اعتماد نہیں ہے اور ایران کو امریکہ کے ساتھ گفتگو کا کوئی شوق نہیں ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران اور یورپی ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے سے امریکی انخلا کے نقصان کو پورا کریں۔

واضح رہے کہ امریکہ حال ہی میں ایران ، امریکہ معاہدے سے بھی نکل گیا اس لئے کہ عالمی عدالت نے اس معاہدے کی روشنی میں امریکہ کی ایران  پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف حکم صادر کیا ، لہذا امریکہ نے معاہدہ توڑ دیا۔ امریکہ کے عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬