06 October 2018 - 12:56
News ID: 437323
فونت
جنرل چک ہیگل:
امریکہ کے سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی دھمکیوں میں آنے والا ملک نہیں ہے۔
جنرل چک ہیگل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے سابق وزیر دفاع جنرل چک ہیگل نے گزشتہ روز امریکی حکومت کی غلطی پالیسیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور شام کو دھمکیوں کے ساتھ ایک کام پر مجبور کرنے کی سوچ ایک واضح بیوقوفی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا کافی اثر و رسوخ ہے اور یہ ایران کا علاقہ ہے مگر امریکہ مشرق وسطی میں نہیں رہ رہا ہے۔

جنرل چک ہیگل نے کہا کہ حقیقت کو مد نظر رکھ کرمشترکہ مفادات پرمبنی ایک حل تک رسائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شام میں 2 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران، روس اور دوسرے علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کے بغیر شام میں استحکام برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬