خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے شھر تبریز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کی چالیس سالہ سالگرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم دنیا کے تمام سامراجوں کے انقلاب اسلامی ایران کے خلاف قیام کے شاھد ہیں ۔
شھر تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا: گذشتہ چالیس برسوں میں امریکی صدور نے ہمیشہ نظام اسلامی کو مٹانے کی کوشش کی مگر ان تمام صدور میں سے جس نے نظام اسلامی کو مٹانے کی بات کھلم کھلا کہی وہ فقط و فقط موجودہ صدر جمھوریہ ہے ، میری باتیں کوئی ڈھکی چھپی باتیں نہیں ہیں بلکہ یہ وہ باتیں ہیں جس کا بارہا و بارہا خود امریکی حکمراںوں نے اعتراف کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: دشمن نے نظام اسلامی کو مٹانے کے لئے سوشل میڈیا پر نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور سٹلائٹ پر بھی جنگ کا اغاز کر رکھا ہے مگر افسوس اندرون ملک بھی بعض افراد ان سے ھماھنگ ہیں البتہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ دشمن اپنے اس مقصد میں کامیاب نہ پائے گا اور انقلاب اسلامی موجودہ مشکلات سے بھی گذر جائے گا ۔
حوزه علمیہ قم میں مدرسین کونسل کے رکن نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم فقیہ ، مخلص ، ہوشیار ، ذھین ، بہادر رھبر اور مومن عوام کی ہمراہی سے دشمن کو شکست دیں کر رہیں گے کہا: گذشتہ چالیس برسوں کے تجربہ سے یہ بات واضح ہے اگر عوام رھبر معظم انقلاب اسلامی کے پیچھے پیچھے قدم اٹھائے اور ولایت فقیہ کے تابع محض رہے تو نظام اسلامی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہونچے گا ۔
انہوں نے اس کے سوال کے جواب میں کہ ملک کی اقتصادی مشکلات کی بنیاد کیا ہے؟ کہا: رهبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ بہت ساری مشکلات کی جڑیں خود ملک کے اندر ہیں ، البتہ حالیہ دنوں سونے اور بیرونی کرنسی کی قیمت کے گرنے میں حکومت کے اقدامات بے اثر نہیں رہے ہیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴