رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کے نمائندگی آفس کے سربراہ جناب دادخدا خدایار نے کہا: ہر سال چہلم امام حسین علیہ السلام کے پر ہونے والے پیدل مارچ میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین کی کثیر تعداد میرجاوہ بارڈر سے ایران میں تشریف لاتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے میرجاوہ بارڈر پر پاکستانی زائرین کے لئے مستقل جگہ بنائی گئی ہے ؛ اب تک ۱۵ ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین میرجاوہ بارڈر سے ایران داخل ہو چکے ہیں جن کی آستان قدس رضوی کی جانب سے شاندار پذیرائی کی گئی ہے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کے نمائندگی آفس کے سربراہ نے کہا کہ زیادہ تر پاکستانی زائرین چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی شہادت کے ایّام میں مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا: رضوی اعزازی خادم ان زائرین کو وطن واپسی کے دوران بھی مناسب خدمات و سہولیات فراہم کریں گے ،۸ ہزار پیک جس میں متبرک نمک اور مصری ہے بھی تیار کئے گئے ہیں تاکہ جب زائرین اپنے وطن واپس پلٹ رہے ہیں تو ھدیہ کے طور پر انہیں یہ پیک دیئے جائیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/