رسا نیوز ایجنسی کی العربی الجدید سے رپورٹ کے مطابق، مصری کے وزیر برایے اجتماعی امور غادہ والی نے ایک خصوصی نشست میں بچوں کو قرآن سکھانے والے مراکز کی فوری تعطیلی کا حکم جاری کردیا۔
انکا کہنا تھا کہ کسی کورس کو خصوصی انداز میں پڑھانے کے لیے الگ مرکز وجود نہیں رکھتا اور ایک ہی مرکز میں عربی، انگریزی اور دیگر اسپورٹس کے دروس کا انتظام کافی ہے۔
غادہ والی کا کہنا تھا کہ مختلف دیگر صوبوں کے حکام سے ان مراکز کو بند کرنے کا معاملہ طے پاچکا ہے اور کسی بھی واقعے کی صورت میں سیکورٹی فورسز امن کے قیام کے لیے آمادہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پہلی بار ریڈیو«کل یوم» میں ان مراکز کو بند کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا جسمیں جامعہ الازھر کے سابق سربرہ
«محمد سالم ابو عاصی» کی اس بات پر اشارہ کیا گیا کہ ان مراکز میں قرآن سکھانے کے نام پر شدت پسندی اور وہابیت کا پرچار کیا جاتا ہے۔/ ۹۸۸/ ن ۹۴۰