رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان نیوز کے خبرنگار کی رپورٹ کےمطابق، سید جاوید حسن دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے آج دوپہر حرم مطہر رضوی میں مشرف ہوکر قرآن کریم میوزیم وغیرہ کا وزٹ کیا۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ میں کئی مرتبہ پاکستان سے مشہد مقدس زیارت کے لیے مشرف ہوتا رہا ہوں ، کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا روضہ منورہ جنت کا ٹکڑا ہے اور اس روضہ منورہ میں ہم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے توسل سے خداوندعالم سے اپنی مغفرت اور گناہوں کی بخشش کراسکتے ہیں۔اس بارگا ہ میں وارد ہوتے وقت جو احساس انسان کے یہاں پایا جاتا ہے اس کو زبان سے بیان نہیں کیا جاسکتا ہے۔
جاویند حسن نےحضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کی توفیق کو ایک الہی نعمت اور ہدیہ قرار دیا اور کہا: پاکستان کے لوگ خصوصا شیعہ حضرات ہمیشہ یہاں کی زیارت کے مشتاق و متمنی رہتے ہیں اس لیے کہ ان کے دلوں میں پیغمبر اکرم اور ان کی اولاد کی محبت پائی جاتی ہے اور محبت اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ ساتھ ایران و پاکستان کے لوگوں میں اور بھی بہت سے مشترکات ہیں جیسے قرآن کریم، پیغمبراور اور شریعت ایک ہی ہے۔
انہوں نے آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم کےدیدار میں اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس میوزیم میں استاد فرشچیان کے فریمس کو دیکھ کر کہ جو ایک عظیم ایرانی ہنرمند و آرٹسٹ ہے خصوصا وہ فریم کہ جس میں عصر عاشور اور شام غریباں کے مناظر کو پیش کیا گیا ہے میرے لیے بہت زيادہ متاثر کرنے والے تھے ۔
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے وضاحت کی: آستان قدس رضوی کے میوزیم میں آئمہ طاہرین علیہم السلام سے منسوب قرآن کریم محفو ہیں کہ جن کی زیارت کرکے انسان کےوجود میں احساس معنوی پیداہوتا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/