24 October 2018 - 13:06
News ID: 437489
فونت
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق متعدد سیاسی اور سفارتی اقدامات اٹھائے جانے کے بعد پاکستان بھی اس حوالے سے موثر اور مثبت کارروائی کرے گا۔
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مغوی ایرانی اہلکاروں سے متعلق حکومت ایران کی جانب سے اٹھائے جانے والے سیاسی اور سفارتی اقدامات پر روشنی ڈالی.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں محافظین کے افسوسناک اغوا کے بعد اس کے ردعمل میں تہران اور اسلام آباد میں فوری اقدامات اٹھائے گئے.

ترجمان کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کیا، تہران میں پاکستانی سفیر کو دفترخارجہ بلایا گیا جبکہ پاکستان میں ہمارے سفیر نے بھی متعدد ملاقاتیں کیں.

بہرام قاسمی نے کہا کہ  پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پاکستانی حکومت کے دور میں پاک ایران سرحد پر پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے لہذا ہماری توقع ہے کہ اسلام آباد اس امتحان میں کامیاب ہوگا.

انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ ایرانی حکام اور پاکستانی رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا مثبت نتیجہ نکلے گاکیونکہ ہماری یہی خواہش ہے کہ مغوی اہلکار جلد از جلد ایران پہنچ جائیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬