رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہر ضلع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صرف مخصوص اوقات میں ہوگا، پہلی مرتبہ پورے دن کے بجائے صرف مخصوص اوقات کے لئے پابندی عائدکی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن میں 30 اکتوبر کو رات بارہ بجے سے اگلے روز رات نو بجے تک ہوگی۔
ضلع مٹیاری کی صرف ہالہ تحصیل میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع ہوگی۔ ضلع دادو میں 29 سے 31 اکتوبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔ لاڑکانہ میں صبح سات بجے سے رات نو بجے تک 30 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع رہے گی۔ کوٹری اور سیہون سب ڈویڑن 29 اور 30 اکتوبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع قرار دی گئی ہے۔
بے نظیرآباد میں 30 اکتوبر کو صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ میرپورخاص میں 29 اور 30 اکتوبر کو صبح آٹھ سے رات دس بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق ہوگا جبکہ سکھر میں 29 اور 30 اکتوبر کو صبح آٹھ بجے سے رات بارہ بجے ڈبل سواری پر پابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
جیکب آباد میں 29 اور 30 اکتوبر کے لئے صبح آٹھ سے دوپہر بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ممنوع قرار دی گئی ہے۔ شکارپور میں 30 اکتوبر کو صبح دس بجے سے رات دس بجے تک موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔ /۹۸۸/ ن ۹۴۰