رسا نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکی میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 4 نومبر کو ایران مخالف نئی پابندیوں کے آغاز کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل نہیں کرے گا.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران مخالف اقتصادی پابندیاں اور امریکہ کی جانب سےجوہری معاہدے کی خلاف ورزی نفسیاتی حربے ہیں.انہوں نے کہا کہ یورپی یونین 4 نومبر تک اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرے گی جس کے نتیجے میں امریکہ مزید عالمی تنہائی کا شکار ہوگا.
انہوں نے کہا کہ آج بعض علاقائی ممالک کے علاوہ کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی حمایت نہیں کر رہا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی میں ایران، ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز استنبول پہنچے/۹۸۸/ن۹۴۰