20 November 2018 - 19:23
News ID: 437698
فونت
جنرل حاتمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ماضی کی پابندیوں کے مقابلے میں ملک کی موجودہ صورتحال بہتر ہے اور ہم بڑی تیزی کے ساتھ حالیہ پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالات سے نکل جائیں گے۔
 امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ماضی کی پابندیوں کے مقابلے میں ملک کی موجودہ صورتحال بہتر ہے اور ہم بڑی تیزی کے ساتھ حالیہ پابندیوں سے پیدا ہونے والے حالات سے نکل جائیں گے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے منگل کے روز تہران میں آرمی ڈینٹل کالج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں اپنے ہی وسائل کو استعمال کرنے سے روکنا چاہتا ہے مگر ایران کی کامیابیوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ آج امریکہ دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہے اور ہم نے دیکھا کہ سلامتی کونسل نے بھی ٹرمپ کے خلاف فیصلہ کیا۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوسرے ممالک سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مذمت کروانی تھی، مگر دنیا اس پر ہنستی رہی.

انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران قومی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے بڑی تیزی سے موجودہ پابندیوں کے دورے سے باہر نکل جائے گا۔/۹۸۹/گ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬