‫‫کیٹیگری‬ :
02 December 2018 - 10:50
News ID: 437805
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی دفاعی بخش کی جانب سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے العباس عسکری اسکواڈ کے شہداء کی چوتھی برسی منعقد کی گئی۔
عباس عسکری سکواڈ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس عسکری اسکواڈ کی جانب سے دفاع وطن عراق میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے العباس عسکری اسکواڈ کے شہداء کی چوتھی برسی منانے کے لئےایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔

حرم کی طرف سے منعقد کی گئی یہ تقریب ان شہدا کی بہادری اور عظیم کارناموں کی یاد میں ان کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے درمیان بین الحرمین میں کیا گیا تھا۔

العباس عسکری سکواڈ کے جن شہدا کے اعزاز میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا وہ یہ ہیں شہید کمانڈر وسیم شریف، شہید کمانڈر ملک یحیی، شہید عقیل جابر اور شہید قسیم خلف۔

اس یادگاری تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل انجینئر محمد اشیقر، کربلا پولیس کی قیادت، لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں ،آپریشن فرات الاوسط کے اراکین ،حشد شعبی کے جوانوں ،شہداء کے خاندانوں اور زائرین کی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شہدائے دفاع وطن کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور عراق کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔

العباس عسکری سکواڈ کے سپروائزر جناب میثم الزیدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم یہاں عراق کے عظیم بیٹوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ۔

جنہوں نے مادر وطن کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے مادر وطن کو ان دہشت گردوں سےپاک کیا۔ ہم ان شہیدوں کی عظیم قربانیوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تقریب کے دوران ہر شہید کے اعزاز میں ایک مختصر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی یہ ڈاکومنٹریز ان شہداء کی مختصر سوانح حیات پر مشتمل تھیں۔

داعش کے ناپاک وجود سے عراق کی مقدس سرزمین کی حفاظت میں ہزاروں عاشقانہ ولایت نے اپنی جان قربان کر کے اس مقدس سر زمین کی حفاظت کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬