رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اوقاف مصر شیخ محمد مختار جمعہ نے سوشل میڈیا پر «پیامبر انسانیت» مہم چلائے جانے کی خبر دیتے ہوئے تاکید کی کہ خدا پرستی کی دعوت فقط زبان سے مخصوص نہیں ہے بلکہ رحمانی اسلام کی ترویج میں تمام راستوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔
شیخ جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم(ص) اخلاق حسنہ کے مالک تھے کہا: آج سے سوشل میڈیا پر اس مہم کا دنیا کے اسلامی مراکز اور اداروں کی مشارکت میں آغاز ہوگا اور آئندہ ھفتہ جمعہ تک « اخلاق پیغمبر محبوب سے تمسّک » کے عنوان پر اختتام پذیر ہوگا ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: اسلامی معاشرہ میں صداقت، امانت داری اور خوش اخلاقی جیسے اخلاقی اقداروں کی توسیع، اس مہم کا اہم ترین مقصد ہے ، مصر وقف بورڈ بھی اخلاقیات کی ترویج میں اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لائے گی ۔
وزیر اوقاف مصر نے اپنے بیان کے دیگر حصہ میں شعر گوئی اور شعر خوانی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دینی احساسات کو ابھارنے ، تہذیب نفس و ایمان کی تقویت، اخلاقیات و انسانیت کی بنیادوں پر استوار جزبات میں استحکام لانے میں دینی و مذھبی اشعار کے بے حد اثرات ہیں ۔
انہوں نے آخر میں تاکید کی: اگر ثقافتی سرگرمیاں محبت پر استوار ہوں اور انہیں ایمان و معنویت کی توسیع کا جزبہ رکھتے ہوئے معاشرہ میں فعال کیا جائے تو یقینا معاشرہ پر اس کے مثبت اثرات ہوں گے ، پیغمبر اکرم(ص) حسان بن ثابت کے اشعار کو سنتے تھے اور انہیں بہشت کی بشارت دیتے تھے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۶