03 December 2018 - 10:35
News ID: 437809
فونت
ایران کے وزیر خارجہ نے مائیک پمپئو کے سلامتی کونسل کی قرارداد ۲۲۳۱ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ نے نہ صرف خود اس قرارداد کی خلاف ورزی کی بلکہ دوسرے ممالک کو بھی اس پر عمل کرنے کی صورت میں سزا دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔

محمد جواد ظریف نے ایران پر جھوٹے الزامات لگانے کے امریکی دوہرے معیار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوہرے معیار اور ماورائے حقائق باتیں کرنا امریکی پالیسی کا ایک حصہ بن چکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایک نئے اور بے بنیاد الزام میں کہا تھا کہ ایران درمیانے رینج کے بیلسٹک میزائل کے تجربے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ۔

ایرانی ترجمان دفترخارجہ نے اس الزام کے ردعمل میں کہا کہ پمپئو میزائل سے متعلق ایرانی پالیسی سے واقف نہیں، ایران کی پالیسی واضح ہے اور ہم ایک بار پھر یہ اعلان کرتے ہیں کہ میزائل پروگرام اندرونی معاملہ ہے جس کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬