‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2018 - 10:47
News ID: 437810
فونت
دسواں خرطوم ایوارڈ مقابلہ ساٹھ ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔
قرانی مقابلہ  علی الزین مبروک

رسا نیوز ایجنسی کی خبررساں ادارے furqan.sd رپورٹ کے مطابق، خرطوم ایوارڈ مقابلوں کے انچارج علی الزین مبروک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

انکا کہنا تھا: مقابلہ آنے والے اتوار سے خرطوم کے علاقے الریاض میں شروع ہورہا ہے جو جمعہ کے دن تک جاری رہے گا۔

الزین کے مطابق مقابلوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے طلبا و طالبات شرکت کررہی ہیں اور اختتامی تقریب میں سوڈان کے صدر «عمر البشیر»  شرکت کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ سینیگال کے  شیخ محمد الحسن بوصو ججز کمیٹی کے صدر ہوں گے۔

الزین کا مزید کہنا تھا: مقابلوں میں حفظ کل قرآن کریم ہمراہ تفسیر اکیسواں پارہ شامل ہے جبکہ مقابلوں کے ہمراہ تفریحی اور تربیتی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ خرطوم ایوارڈ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ گذشتہ سال « اهل قرآن اور سوڈان کی پذیرایی» کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔

گذشتہ سال کے مقابلوں میں ایران کے «محمدرسول تکبیری» نے مقام ششم حاصل کیا تھا۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬