حرم امام علی زیر اھتمام منعقد مقابلہ میں؛
عراق کے تیسرے قرآنی مقابلے «نور علی نور» کے عنوان سے آستانہ علوی میں منعقد ہوئے۔
رسا نیوز ایجنسی کی آستانہ علوی کے شعبہ تعلقات عامہ سے رپورٹ کے مطابق، «نور علی نور» کے عنوان سے خواتین قرآنی مقابلہ ادارہ اوقاف اور الکوثر قرآنی مرکز کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
آستانہ علوی کے مطابق قرآن مقابلوں کا مقصد عراقی خواتین کی قرآن صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرانا اور انہیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرانا بتایا جاتا ہے۔
انتظامی کمیٹی کی ممبر مرضیه غلام کا کہنا ہے : کربلا سے بتول نجار حفظ میں، امل المطیری تجوید ، شیماء الساعدی بغداد سے وقف و ابتداء اور فاطمہ الظاہری صوت کے شعبے میں ججز کے فرایض انجام دیں رہی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا: نجف شہر سے زہرا حمید مجید قومی مقابلوں میں نجف کی نمایندگی کررہی ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے