‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2018 - 13:03
News ID: 438869
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلابی اقدار کے فروغ سے دشمن کی جانب سے معنوی اقدار کے خلاف یلغار کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ خراسان جنوبی کے شہداء کی کانفرنس کے منتظمین سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر اس صوبے کے عوام کوعلم و معنویت سے سرشار اور دفاع مقدس اور اسی طرح اسلامی انقلاب کی تحریک میں موثر کردار ادا کرنے والے مومن افراد قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہیدوں کی یاد کو تازہ رکھنے سے متعلق کانفرنس اور اس طرح کے کام کی کافی اہمیت ہے اور ملک کو اس کی ضرورت ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نےمعنوی مسائل پر دشمن کی یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ پورے ملک میں انقلابی  ثمرات دیکھے جا سکتے ہیں تاہم انقلابی اقدار کے فروغ سے جنگ کی طرح ثقافتی اور معنوی اقدار پر بھی دشمن کی یلغار کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہداء کیلئے سیمینار اور کانفرس کو اچھے اور بھر پور طریقے سے منعقد کرنے اور شہداء کی یاد کو زندہ و جاوید رکھنے، شہداء کی بایوگرافی اور اسی طرح ان واقعات کو محفوظ رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا عزیز شہداء نے ملک کا دفاع کیا اور آج اپنی شناخت اور قربانی کی وجہ سے اسلام اور ملک کا دفاع کر رہے ہیں اس لئے دفاع مقدس جاری و ساری ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی  کا پیغام جو آپ نے 5 نومبر کو صوبہ خراسان کے شہداء کی کانفرنس کے منتظمین سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر فرمایا تھا آج  منگل  کی صبح صوبہ خراسان جنوبی کے مرکزی شہر بیرجند میں شہداء کی یاد سے متعلق منعقد ہونے والے سیمینار میں پڑھ کر سنایا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬