10 December 2018 - 12:34
News ID: 438860
فونت
اسرائیل کے وزیر نے اسرائیلی اخبار میں اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
حزب اللہ لبنان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا چپہ چپہ حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی لپیٹ میں ہے۔

اسرائیل کے انرجی کے وزیر یووال اشٹائنس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے لبنان کی سرحد کے قریبی اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

دوسری طرف اخبار رائے الیوم نے حزب اللہ کی روز بروز مضبوت ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے کئی رہنماؤں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید عباس موسوی کو شہید کیا، عماد مغنیہ  اور حسن اللقیس کو شہید کیا لیکن اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات سے حزب اللہ کمزور ہونے کے بجائے ایک طاقتور تنظیم میں تبدیل ہوگئی ۔

قابل ذکر ہے کہ  آج لبنان اور اپنے ملک کی سرحدوں کا مکمل طور پر دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہے اور جس نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کو شکست دیکر اسرائیلی فوج کی طاقت کا طلسم توڑدیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬