رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے حضرت ابوالفضل العباس (ع) چھاونی شام کے کمانڈر اور کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی کے مشاور کمانڈر رحیم نوعی اقدم سے ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ آپ کا قدم ہمیشہ دین اور اسلام کی حمایت میں ہے کہا: آپ کی پیروزی کی خبریں ہمیں موصول ہوتی رہتی ہیں ، مجھے آپ سے یہی توقع ہے کیوں کہ خدا کی طاقت سب سے بالاتر ہے ، کوئی بھی طاقت سے خدا سے بالاتر نہیں مگر اہم یہ ہے کہ ہم اس بات پر اعتقاد رکھیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے کہا: بعض اوقات خداوند متعال نے قرآن کریم میں ہم سے گلا کیا ہے کہ ہم اس کی مدد اور نصرت کو نہیں دیکھتے ، دشمن ہمیشہ ہماری دشمنی کے درپہ ہے مگر اگر استقامت ہو تو پیروزی ہمارا مقدر ہوگی ، کیوں کہ خداوند متعال کا ارشاد ہے کہ « میں تمام رسولوں اور دوستداروں کی مدد کرتا ہوں» یعنی حتی فرشتہ اور غیبی امداد بھی آپ کی مدد کو آئیں گی البتہ اگر ہم معتقد ہوں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے وعدہ الھی کے محقق ہونے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : موجودہ زمانہ میں بے مثال رھبر کا وجود اور مومن و دیندار مجاھدین کی موجودگی ہمارے لئے عظیم نعمت ہے کہ جس کی قدر کرنی چاہئے ، چالیس پہلے امام خمینی رہ نے انقلاب اسلامی کی بنیاد رکھ کر دنیا کو متعجب اور حیرت زدہ کردیا تھا اور اج رھبر معظم انقلاب اسلامی نے دین اسلام اور اس انقلاب کا دفاع کر کے دنیا کو متحیر کردیا ہے ، رھبر انقلاب ہمیشہ آپ کے حامی و مددگار ہیں آپ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شکر الهی نعمتوں میں اضافہ کا سبب ہے کہا: ہم نے مجاہدین سے بہت زیادہ یہ کہا ہے کہ خدا کی طاقت آپ کے ساتھ ہے ، چوں کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ تعداد کی کمی سے خوف زدہ نہ ہو میری مدد تمہیں پیروزی سے ہمکنار کرے گی ، جیسا کہ ماضی میں امریکا ، اسرائیل اور سویت یونین نے مل کر انقلاب اسلامی کو مٹانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے اور یہ ملت الھی طاقت پر تکیہ کرتے ہوئے ان تمام شیطانی طاقتوں کے مقابل پیروزی رہی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۳