‫‫کیٹیگری‬ :
19 December 2018 - 23:33
News ID: 438933
فونت
حضرت آیت الله حکیم:
مرجع تقلید نجف اشرف نے تاکید کی کہ مومنین خصوصا عراقی دین و مذھب اور اپنی سرزمین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔
آیت الله حکیم

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ واسط عراق کے شیعوں اور منصب داروں نے مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات و گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں عصر جاہلیت کی تہذیب سے دوری اپنانے پر زور دیا اور کہا: قبائل شرعی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔

انہوں ںے مزید کہا: مومنین خصوصا عراقی، دین و مذھب اور سرزمین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں نیز ائمہ معصومین (علیہ السلام) کی سیرت و اخلاقیات اور فضائل کہ جس کا تحفظ و احترام دشمنوں پر بھی واجب و ضروری ہے، پر پابند رہیں ۔

سرزمین عراق کے اس مرجع تقلید نے واضح طور سے کہا: مومنین جہاں تک بھی ہوسکے دین و عقائد اسلامی کے پابند رہیں اور اپنے گھرانے اور سماج میں اسے قوت دینے کی کوشش کریں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۸۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬