‫‫کیٹیگری‬ :
16 January 2019 - 16:11
News ID: 439546
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم:
مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله حکیم نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا: مراجع تقلید کا کردار اور ان کا موقف مکتب اهل بیت علیھم السلام کا آئینہ دار ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے وزیر خارجہ جین یوس لوڈرین نے اپنے سفر نجف اشرف کے دوران مرجع تقلید نجف اشرف حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله حکیم نے اس ملاقات میں کہا: مراجع تقلید کا کردار اور ان کا موقف مکتب اهل بیت علیھم السلام کا آئینہ دار ہے کہ جو منطق، حکمت اور اعتدال پر مبنی ہے، لہذا مراجع کا کردار، نبی اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) کے حقیقی اسلام کا بیانگر ہے ۔

انہوں نے اپنی بات کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے شدت پسندی اور دھشت گردی کے حوالے سے اهل بیت (علیهم السلام) سیرت کو فرانس کے وزیر خارجہ کے لئے بیان کیا ۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دھشت گروہ داعش سے مقابلہ اور انہیں جڑ سے ختم کرنے میں عراقی عوام کی استقامت اور ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا: داعش نے ملت عراق اور دنیا کے بے گناہوں نیز فرانس کو نشانہ بنایا ہے ۔

انہوں نے نجف اشرف میں اتحاد و ھمدلی و مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے کے حوالہ سے مراجع کرام کی کوششوں کی تحسین بر انگیز جانا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬