رسا نیوز ایجنسی کی spa.gov.sa سے رپورٹ کے مطابق، اسکولوں کے طلبا کے درمیان کل سے جده یونیورسٹی میں قرآنی مقابلہ شروع ہوچکا ہے جو پچیس جنوری تک جاری رہے گا ۔
مقابلوں میں «جده» کی اکیس یونیورسٹیوں سے پانچ سو طلبا و طالبات شریک ہیں ۔
حفظ کل قرآن بمع قرائت و تجوید، حفظ ۲۰ پارے بمع قرائت و تجوید، حفظ ۱۰ پارے بمع قرائت و تجوید ، حفظ ۵ پارے بمع قرائت و تجوید کے مقابلے شامل ہیں جبکہ جیتنے والوں کے لیے ۵۰۰ هزار سعودی ریال مقرر کیا گیا ہے۔
مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج صلاح بن سالم بن عثمان نے مقابلوں کے عالمی میعار پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حُسن قرائت پر تسلط اور اصول و ضوابط سے مکمل آشنائی قرآء کے لئے ضروری ہے ، حفظ کے مقابلے میں ان قواعد کا خیال رکھنا ضروری ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا: مقابلوں میں دس اہم ماہرین ججز کے طور پر شرکت کر رہے ہیں جو حفظ، تجوید اور حسن قرآت پر نظارت کریں گے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰