19 January 2019 - 20:48
News ID: 439561
فونت
آیت الله ناصرمکارم شیرازی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے اتحاد کو دشمن کی سازشوں کو بےاثر کرنے والا بتایا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج شام کو یونیورسٹیز میں دفتر ولی فقیہ کے ذمہ داروں سے ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ ملک، طلبا اور حوزات علمیہ کے دینی طلاب کے ہاتھوں میں ہے کہا: مستقبل کی شخصیتیں اسی حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیز سے نکلتی ہیں کہ اگر یہ دونوں اصلاح ہوجائیں تو ملک کا مستقبل روشن ہوگا ۔

انہوں ںے تاکید کی: اس راہ میں جس قدر بھی سرمایہ گزاری کی جائے کم ہے کیوں کہ اسلام اور نظام اسلامی ایران کی بقاء ان دونوں مراکز کی اصلاح میں پوشیدہ ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں یونیورسٹیز کی فضا کو اسلامی بنانے میں مناسب اور دقیق پروگرام بنانا چاہئے کہا: حوزہ علمیہ اور یونیورسٹیز انقلاب اسلامی اور ملک کے اہم مراکز ہیں دشمن نے اپنے اھداف کو جامہ عمل پہانے کے لئے ان دونوں کو نشانہ بنا رکھا ہے کہ اگر ہم حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے اتحاد کو محفوظ کرلیں تو دشمن کسی قسم کی ضرب نہیں پہونچا سکے گا ۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کی جدائی دشمن کی دیرینہ آرزو ہے مگر ہم انہیں اس بات موقع نہیں دیں گے دشمن اپنے مقاصد تک پہونچ سکے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬