‫‫کیٹیگری‬ :
10 February 2019 - 00:16
News ID: 439722
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
مرجع تقلید قم حضرت آیت الله سبحانی نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرد کو معزز جانتے ہوئے کہا: پروردگار عالم نے ۲۲ بہمن کو مسلمانوں کو تمام چیزیں عطا کی کہ ہمیں ان نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے بیان میں انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرد کو معزز بتاتے ہوئے ۲۲ بہمن کو حکومت اسلامی کے آغاز کا دن جانا اور اسے خراج عقیدت پیش کرنے کی تاکید کی ۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کو امام خمینی رہ کی رھبریت کے نتیجہ میں پیروزی نصیب ہوئی اور عوام پوری لگن کے ساتھ اس راہ میں موجود رہی ، لہذا اس دن کے احیاء اور دوسروں کو اس انقلاب اسلامی کی راہ کو باقی رکھنے کی دعوت کے غرض سے ۲۲ بہمن کی ریلی میں بھرپور شرکت کریں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: ۲۲ بہمن کی ریلی میں زیادہ سے زیادہ شرکت اس راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور معاشرے خصوصا جوانوں کے لئے درس ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: خداوند متعال نے ۲۲ بہمن کو مسلمانوں کو تمام چیزیں عطا کی کہ جس کا ہمیں شکر گزار ہوجا چاہئے ، اس الھی نعمت کا شکرانہ اور اس کی قدردانی ۲۲ بہمن کی ریلی میں مختلف عوامی طبقات کی بھرپور شرکت ہے۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬