‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2019 - 19:17
News ID: 439738
فونت
مجلس خبرگان رهبر کے رکن:
تہران کے سابق امام جمعہ نے کہا: آج دشمن اور وہ لوگ جو ہماری کامیابیوں کو دیکھانا پسند نہیں کرتے، ان کے خلاف دل بھرکر امریکا مردہ باد کا نارہ لگائیں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر ھمدان سے رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان رهبر کے رکن آیت‌ الله سید احمد خاتمی نے آج 22 بہمن مطابق ۱۱ فروری کو ظھر کے وقت شھر ھمدان میں انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ پر نکلنے والی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا: ہمیں اس عوام کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ جس نے ہر میدان میں حاضر ہوکر دشمن کا منھ توڑ جواب دیا ۔

انہوں نے مزید کہا: 40 کی عدد منزل کمال تک پہونچنے کی عدد ہے ، اس حوالے سے انقلاب اسلامی ایران کے 40 ہونے کا مطلب یہ ہے کہ یہ انقلاب سن بلوغ تک پہونچ گیا ، اور یہ اس بات کا بیانگر ہے کہ انقلاب اسلامی پوری طاقت اور سرعت کے ساتھ الھی راستہ کو طے کر رہا ہے ۔

تہران کے عارضی امام جمعہ نے اس سال کی ریلی کو ہر سال سے زیادہ مختلف جانا اور کہا: امسال ہم اس بات کے شاھد ہیں کہ امریکا بدترین حالات سے روبرو ہے اور اج تک اس طرح کی ذلت سے روبرو نہ ہوا تھا ۔

انہوں نے واضح طور سے کہا: وہ عظیم مشرق وسطی تشکیل دینے کی کوشش میں تھے تاکہ علاقہ کے ممالک کو اپنے تحت تسلط لے سکے مگر نہ یہ کہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے بلکہ بہت سارے مقامات پر شکست سے روبرو ہوگئے ۔

آیت الله خاتمی نے امریکی صدر جمھوریہ کے مخفیانہ سفر عراق کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق میں امریکا کی جانب سے ۷۰ کھرب (۷ ٹریلین) ڈالر کا سرمایہ لگائے جانے کے باوجود ٹرمپ اس ملک میں مخفی طور سے سفر کرنے پر مجبور ہے ، ان حالات کے تحت امریکا مردہ باد کہنا بکل صحیح ہے ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: امریکا تمام میدانوں میں شکست سے روبرو ہوا ہے ، پولینڈ کی کانفرنس اس کا ایک نمونہ ہے کہ دشمن نے اسے انقلاب اسلامی کو چوٹ پہونچانے کے لئے تشکیل دیا تھا مگر یہ کانفرنس شکست سے روبرو ہوئی ۔

مجلس خبرگان رهبر کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمنوں نے کہا تھا کہ ہرگز انقلاب اسلامی ایران کو چالیسویں سالگرہ کا جشن نہِیں منانے دیں گے کہا: مگر الحمد للہ آج دشمن کی آنکھ حلقہ سے نکل آئی اور عوام ہر سال زیادہ بلند آواز میں امریکا مردہ باد کا نارہ لگا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: تیز برف باری کے باوجود ہم آج کی ریلی میں کثیرعوام کی شرکت کے شاھد ہیں کہ جو انقلاب اسلامی اور نظام اسلامی کی حمایت میں سڑکوں پر ہیں ، امسال کا جشن پیروزی ہر سال سے زیادہ با رونق برگزار ہوا ۔

آیت الله خاتمی نے ایرانی عوام کو پیروز میدان جانا اور کہا: ان برسوں میں ہم نے امریکن کو شکست دی اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی شکست سے روبرو کر کے پیروزی کا جشن برگزار کریں گے ۔

انہوں نے ملت ایران کے خلاف لگائی جانے والی سامراجی طاقتوں کی ظالمانہ پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ تمام پابندیاں اس لئے تھیں کہ ملت ایران ۲۲ بہمن مطابق ۱۱ فروری کی ریلی میں شریک نہ ہو مگر با بصیرت اور با فہم عوام نے میدان میں حاضر ہوکر امریکا کی ناک زمین پر رگڑ دی۔/۹۸۸/ ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬